دوحہ(امت نیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اونتونیو گوتریس نے کہاہے کہ امیر ممالک غریب ملکوں پر دباؤ ڈال کر انہیں شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں۔
قطر میں غریب ممالک کی ترقی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اونتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ امیر ممالک شرح سود میں اضافے کیلیے ترقی پذیر اور غریب ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں، اُن کا یہ اقدام قابل مذمت ہیں
سیکریٹری جنرل یو این نے کہا کہ غریب ریاستیں غربت کے بدترین دور سے گزر رہی ہیں اُس کے باوجود بھی امیر ممالک کا رویہ درست نہیں ہورہا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امیر ممالک نے صرف اپنے فائدے کیلیے عالمی مالیاتی نظام ڈیزائن کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ امیر ممالک سالانہ 500 ارب ڈالر دوسرے ممالک کی مدد کیلیے فراہم کریں تاکہ وہ مشکلات سے باہر آسکیں اور اُن کی تعلیم، صحت اور معاشی نظام بہتر ہوسکے۔