فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو
فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو

فوادچوہدری نے چیئرمین نیب کی تقرری متنازع قرار دیدی

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی تقرری کا عمل متنازع قرار دیدیا
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازع ہے، عدالت تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کا نوٹیفکیشن معطل کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر چکی ہے، چیئرمین نیب کی تقرری پرحکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہوا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان اتفاق رائے کے بعد چیئرمین نیب کی تعیناتی کی گئی۔