اسلام آباد(امت نیوز)جرمنی نے مرسیڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو اور اوڈی کی الیکٹرک کاروں کی درآمد روکنے پر پاکستان سے احتجاج کیا ہے۔
جرمنی کا ایک خط میں کہنا تھاکہ جرمن الیکٹرک کاروں کی درآمد کیلئے اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکس کو ایل سی کھولنے سے روک دیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق یہ صورتحال پاکستان اور جرمنی کے اچھے اور دوستانہ تعلقات پر اثر انداز ہوسکتی ہے، ایل سی کھولنے سے انکار باہمی تجارت کے فروغ کے عزم اور جی ایس پی پلس سے متصادم ہے