ایران (اُمت نیوز) تہران میں طالبات کو زہر کھلانےکے واقعات کیخلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسکول طالبات کو زہر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دسیویں طالبات کواسپتال میں داخل کیا گیاہے۔
شہریوں نے ممکنہ طور پر حکومت پر ان حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے
اور ان کی مذمت بھی کی ہے۔
نومبر سے اب تک ایران بھرمیں لڑکیوں کے درجنوں اسکولوں میں زہریلے مواد سے حملے کیےگئے ہیں
جس کی وجہ سے سیکڑوں لڑکیاں بیمار پڑگئی ہیں۔
حکام نے ابتدائی طور پران واقعات کو مسترد کر دیا تھا لیکن حال ہی میں اس مسئلہ کی شدت کو تسلیم کیا ہے۔
طالبات کی طرف سے بیان کردہ علامات میں سردرد، دل کی دھڑکن میں تیزی، نقاہت، اور حرکت کرنے میں ناکامی شامل ہیں۔
کچھ لوگوں نے غیر معمولی خوشبوؤں جیسے ٹینجرین، کلورین، یا صفائی کے لیے استعمال ہونے والے مواد کو سُونگھنے کے بارے میں بھی بتایا ہے۔