پشاور (اُمتنیوز) بجلی لوڈ شیڈنگ پرکے پی کے کی3تحصیلوں میں 4 روز سے جاری دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ چار روز سے کے پی کے کی تین تحصیلوں لنڈی کوتل، جمروداور باڑہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف اہلیان علاقہ سراپا احتجاج تھے۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس، ٹیسکو اور بجلی کمیٹی کے ساتھمظاہرین نے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
جس کے بعد پاک افغان شاہراہ بھی آمدورفت کیلئے کھول دی گئی ہے۔
مظاہرین اور مذاکراتی ٹیم کے درمیان تینوں تحصیلوں میں 24 گھنٹوں میں 6 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے۔