فلپائن،مسلح افراد کی فائرنگ سے گورنر سمیت 5 افراد ہلاک

فلپائن(اُمت نیوز) فلپائن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے گورنر سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اہلکاروں کی وردیوں میں ملبوس 6 مشتبہ افراد رائفلیں لے کر پامپلونا قصبے میں گورنر کے گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی۔
ان کی بیوہ نے بتایا کہ نیگروس اورینٹل صوبے کے گورنر روئل ڈیگامو اور 5 دیگر افراد اس فائرنگ میں مارے گئے ہیں۔
پامپلونا کی میئر جینس ڈیگامو نے کہا کہ گورنر ڈیگامو اس قسم کی موت کے مستحق نہیں تھے، وہ ہفتے کے روز اپنے حلقوں کی خدمت کر رہے تھے۔
دوسری جانب پولیس نے کہا کہ اسپتال میں داخل ہونے والے متاثرین کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے
فلپائن میں سیاست دانوں پر حملوں کی طویل تاریخ ہے جبکہ 56 سالہ ڈیگامو کو نشانہ بنایا جانے والا تازہ ترین واقعہ ہے۔