اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف 2 روز کے سرکاری دورے پر قطر روانہ ہو گئے۔
وزیرِ اعظم دوحہ میں اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی تیز کرنے کے اقدامات پر غور ہو گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے ملاقات بھی کریں گے۔