کراچی مقامی جیل سے 137 افغان قیدی رہا

کراچی(اُمت نیوز) کراچی کی مقامی جیل سے 137 افغان قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیل سے رہائی پانے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔جنہیں چمن کے راستے افغانستان پہنچایا جائے گا۔
افغان وزارتِ اطلاعات کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں کو چمن کے راستے سے افغانستان پہنچایا جائے گا۔
رہا ہونے والے قیدی کراچی میں امارتِ اسلامیہ کے قونصلیٹ جنرل مولوی سید عبدالجبار کی موجودگی میں 3 بسوں میں سوار ہو کر افغانستان روانہ ہوئے۔
افغان وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں واقع افغان سفارت خانے نے کوششیں کی تھیں۔