پولیس سے پوچھیں گے ابھی تک کیوں وارنٹ پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ فائل فوٹو
پولیس سے پوچھیں گے ابھی تک کیوں وارنٹ پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ فائل فوٹو

عمران خان کمرے میں موجود نہیں،اسلام آباد پولیس

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کے ترجمان کاموقف سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ "عمران خان گرفتاری سے گریزاں ہیں۔ ایس پی صاحب کمرے میں گئے ہیں مگر وہاں عمران خان موجود نہیں۔ ٹیم عمران خان کی گرفتاری کےلیے پہنچی ہے”۔

مزید بتایا گیا کہ ” عدالتی احکامات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کےلیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم زمان پارک لاہور پہنچی گئی۔ لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔ عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی”۔

اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی۔ قانون سب کے لیے برابر ہے۔