فیصل آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کوئی مشکل کام نہیں، عدالت جیسے حکم دے گی، حراست میں لے لیں گے۔
رانا ثناءاللہ کا عمران خان کی گرفتاری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، چورکو پتہ ہے چوری کی ہے، گرفتار ہوا تو فرد جرم لگے گی اور عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا مشکل نہیں، ان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتارکیا جا سکتا تھا، 25 فروری کو بھی حراست میں لیا جا سکتا تھا مگر چاہتے ہیں کہ عمران خان عدالت کے حکم پر گرفتار ہوں اور عدالت ہی انہیں نا اہل کرے۔