عمران خان کو لاہور سےتاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔فائل فوٹو
 عمران خان کو لاہور سےتاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔فائل فوٹو

خصوصی طیارہ عمران خان کو اسلام آباد لے جانے کیلیے تیار

لاہور:حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کیلیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، لاہور ایئرپورٹ پر خصوصی طیارہ چیئرمین تحریک انصاف  کو اسلام آباد لے جانے کیلیےاسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

حکومت نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کیلیے خصوسی سیل تیارکروایا ہے، یہ سیل اس سے قبل ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو قید رکھنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

عمران خان کو لاہور سےتاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ان کی گرفتاری کیلیے زمان پارک پہنچنے والی ٹیم کو پی ٹی آئی کارکنان نے گھیرے میں لے لیا تھا جس پر ٹیم نے آخری اطلاعات تک عمران خان کو گرفتار کرنے کی بجائے معاملہ صرف وارنٹ گرفتاری وصول کروانے تک محدود رکھا۔