لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جہاں لٹیرے حکمران بن جائیں اس ملک کا کیا مستقبل ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہاکہ شہبازشریف کونیب کے 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور ایف آئی اے کے 16 ارب کی کرپشن کیسزمیں سزا ہونے والی تھی، لیکن جنرل باجوہ نے انہیں بچالیا اور اور نیب کیسز کے ٹرائل کو التوا میں ڈالے رکھا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شہباز شریف پر ٹرائل چل رہے تھے اور اسے وزیراعظم بنادیا گیا، اور پھر اس نے تمام اداروں کے سربراہوں کو تبدیل کیا جو اس کے کیسز کی تحقیقات کر رہے تھے۔
What future can a country have when crooks are thrust as rulers upon it? SS was about to be convicted by NAB for Rs 8 bn money laundering & by FIA for another Rs 16 bn corruption when he was rescued by Gen Bajwa who kept getting NAB cases trial postponed. While under trial he was
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 5, 2023
عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف نے صرف اپنے خلاف 16 ارب روپے کی کرپشن اور 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمات میں اپنا نام مستقل طور پر ختم کرانے کے لئے سب سے پہلے ایف آئی اے اوراب نیب کے سربراہ کی تبدیلی کی، اس طرح کرنے سے ملک بنانا ریپبلک بن جاتا ہے۔