لاہور: پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد پولیس کیخلاف کل ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرے گی، اسلام آباد پولیس نوٹس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 9 مارچ تک حفاظتی ضمانت دی ہوئی ہے ،اسلام آباد پولیس گرفتاری کی کوشش کرے گی تو یہ توہین عدالت ہو گی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کے نوٹس کیخلاف کل ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد پولیس کے نوٹس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی ۔