اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جانب سے گرفتاری نہ دینے پر ردعمل سامنے آگیا۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ امریکا کو للکارنے والا مرد مجاہد عدالت میں حاضر ہو، اگر گھڑی چور نہیں ہو، تو خود کو قانون کے حوالے کرو۔
ترجمان پی ڈی ایم نے اپنے بیان میں کہا کہ بنکر میں چھپنے سے تم نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ بزدل لیڈر ثابت ہوئے،عمران خان برقعہ پہن کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔