دوحا(امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے قبول کرلی
سے ملاقات کر کے دو طرفہ باہمی مفاد کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کے لیے امیر قطر کی درخواست پر قطر پہنچے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دوحہ میں امیرقطر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوونوں رہنماؤں نے دوطرفہ باہمی مفاد کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی و سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی
Soon after his arrival in Doha, Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif was received by the Amir of Qatar, Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, on the sidelines of the 5th United Nations Least Developed Countries (LDC) Conference being held in Doha, Qatar, today.#PMShehbazinQatar pic.twitter.com/EQ3ryXc8EN
— Prime Minister's Office (@PakPMO) March 5, 2023
امیر قطر نے قطر کی ترقی میں پاکستانی محنت کشوں کی کاوشوں اور فیفا ورلڈکپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی سکیورٹی حکام کی کارکردگی کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں پاکستان سے ہنرمند افراد کی قطر آمد کے طریقوں اور ذرائع بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
امیر قطر نے پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کی ترقی میں قطر کا بھرپور تعاون اور حمایت جاری رکھنےکا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا