لاہور(امت نیوز)اسلام آباد پولیس نے کہاہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا عمران خان رہائش پر موجود نہیں۔ قانونی کاروائی کی راہ میں غلط بیانی سے کام لینے پر شبلی فراز کے خلاف کارروائی کی جائے گی
پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان رہائش پر موجود نہیں۔
قانونی کاروائی کی راہ میں غلط بیانی سے کام لینے پر شبلی فراز کے خلاف کاروائی کی جائے گی-
پی ٹی آئی رہنماؤں نے یقینی دہانی کروائی کہ وہ قانون پر عمل کریں گے اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ عدالت پیش ہوں گے۔
1/2— Islamabad Police (@ICT_Police) March 5, 2023
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ میں نے وارنٹ گرفتاری کے نوٹس پر جو لکھا اس پر قائم ہوں، اگر کسی کو انگریزی سمجھ آتی ہے تو واضح ہے کہ میں نے کیا لکھا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ میں موجودگی پر غلط بیانی کے الزام پر زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ میں نے کہاں لکھا ہے عمران خان زمان پارک والے گھر میں نہیں ہیں، اگر میرے لکھنے سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو جو کارروائی کرنی ہے کر لیں۔
میں نے وارنٹ گرفتاری کے نوٹس پر جو لکھا اس پر قائم ہوں شبلی فراز
میں نے کہاں لکھا ہے کہ عمران خان زماں پارک والے گھر میں نہیں ہیں
اگر میرے لکھے سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو جو کاروائی کرنی ہے کر لیں شبلی فراز#Islamabadpolice #imrankhan #zamanpark @shiblifaraz pic.twitter.com/9dHmlprV5T— Moin Zubair (@MoinZubair6) March 5, 2023
شبلی فراز نے نوٹس کی موصولی پر دستخط کرتے ہوئے لکھا تھا کہ چئیرمین عمران خان دستیاب نہیں، تاہم، ہم تمام قانونی عمل کی تعمیل کریں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے یقینی دہانی کرائی کہ وہ قانون پر عمل کریں گے اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ عدالت پیش ہوں گے۔ ہم امن و امان کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اور ملزم عمران خان کو سات مارچ کی پیشی کے لئے عدالت کے حکم پر عمل درآمد کریں گے۔