راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپرلیگ 8 کے 21ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کے لیے 180 رنز کا ہدف دے دیا ۔ کوئٹہ کی ٹیم نے 6 وکٹوں پر 179 رنز اسکور کئے
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ دی ۔ کوئٹہ کی ابتدائی 4 وکٹیں صرف 17 کے مجموعی اسکور پر گرگئیں ۔ولی سمیڈ صفر،یاسر خان 5،کپتان سرفراز احمد 3 اورافتخار احمد 2 رنز بنا کر چلتے بنے
محمد نواز اور نجیب اللہ زردان نے اسلام آباد کے بولرز کا جم کا مقابلہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 121 تک لے جانے میں کامیاب ہوئے۔ 121 پر محمد نواز 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔عمر اکمل نے صرف 14 گیندوں پر 43رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی
اسلام آباد کی طرف سے فضل الحق فاروقی نے تین وکٹیں حاصل کی۔2 کھلاڑیوں کو فہیم اشرف نے آؤٹ کیا،ایک وکٹ رومان رئیس کے حصے میں آئی