سندھ(اُمت نیوز) سندھ پولیس میں ایک سو 35 ملازمین کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی اور ریکروٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین عمران یعقوب منہاس کی جانب سے اس سلسلے میں مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی پی ایس گریڈ 9 ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے کے لیے جنرل میرٹ پر 11 جبکہ خواتین کوٹہ اور اقلیت کوٹہ پر ایک ایک امیدوار مطلوب ہیں
گریڈ 7 کے کانسٹیبل کے عہدے کے لیے جنرل میرٹ پر 110 امیدوار مطلوب ہیں جبکہ خواتین اور اقلیت کوٹہ کیلئے 6،6 سیٹیں الگ مختص کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق بھرتی کیلئے سندھ کے تمام اضلاع کے ڈومیسائل کے حامل امیدوار درخواستیں دے سکتے ہیں۔ بھرتی کیلئے 17 مارچ تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
تسلیم شدہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سے میٹرک پاس اور (آن لائن درخواست فارم کی آخری تاریخ تک) کار آمد موٹر کار ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے امیدوار اہل قرار پائیں گے۔
امیدوار کا کم از کم قد 5 فٹ 6 انچ، چیسٹ کم از کم 33 انچ ہونا لازمی ہے۔ امیدوار کو 8 منٹ میں 1600 میٹر کی دوڑ کرنا لازم ہوگی۔
آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تک امیدوار کی عمر 18 سے 28 سال تک ہونا لازمی ہے۔
اہلیت کیلئے خواتین کا قد 5 فٹ اور 14 منٹوں میں 800 میٹر واک کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق دو سال کی سرکاری ملازمت کے حامل امیدوار 4 مارچ 2023 تک 33 سال کی عمر کے ہوں تو وہ درخواست دینے کیلئے اہل ہیں۔