کینیڈا(اُمت نیوز) کینیڈا میں برفبانی طوفان کےباعث پی آئی اے کی پرواز 36 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پرواز نمبر پی کے 798 کو ہفتہ کی رات پونے 9 بجے ٹورنٹوسے لاہور پہنچنا تھا،پرواز کی آمد ممکنہ طور پرپیر کو صبح 10 بجکر 20 منٹ لاہور ائیرپورٹ پر ہو گی
پروازکا طیارہ مسافروں کے ساتھ 6 گھنٹے تک ائیر پورٹ پرروانگی کا منتظررہا،انتظامی نا اہلی کے باعث تاخیر کے دوران مبینہ طور بھاری مالیت کی کیٹرنگ سروس دی گئی
ائیرٹریفک کنٹرول کی جانب سے ائرفیلڈ بند ہونے کی ہدایت پر طیارے سے مسافروں کواتاردیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق طیارے کی پارکنگ چارجز اورمسافروں کے ہوٹل کی مد میں ائیرلائن کو بھاری اخراجات کا سامنا رہا
،برفانی طوفان کی پیشنگوئی کے باعث پرواز کومنسوخ کیا جانا ضروری تھا،پرواز کی روانگی میں مسلسل تاخیرکے دوران مبینہ طورپرعملے کا ڈیوٹی ٹائم خاتمے کے قریب تھا
جی ایم فلائٹ سروسزنےعملے کو پرواز آپریٹ کرنے کیلئےمبینہ اضافی رقم ادائیگی کی پیش کش کی۔