پشاور ( اُمت نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ مردم شماری کے بعد انتخابات ہونے چاہئیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ، ہم مقررہ وقت پر انتخابات کے انعقاد پر یقین رکھتے ہیں، عدالتوں کا احترام ہم نے ہمیشہ کیا
ہم آئین اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے ملکی حالات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنا ہے، ملک میں مردم شماری کا عمل جاری ہے، 2
صوبائی اسمبلیاں ٹوٹنے کے حوالے سے تمام حقائق کو سامنے رکھنا چاہیے۔
پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 2 صوبوں میں انتخابات ہوتے ہیں تو پرانی مردم شماری پر ہوں گے
، عمران خان اس قابل نہیں کہ اس کے ساتھ بات چیت کی جائے، ہمارے علم میں آیا ہے کہ
ریٹائرڈ چیف جسٹس ثاقب نثار اور فیض حمید ابھی بھی عمران خان کیلئے لابنگ کر رہے ہیں جس پر اداروں کو نوٹس لینا چاہئے اور انہیں لگام ڈالیں۔