بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی حکومت چھوڑنے کی دھمکی

کراچی (اُمت نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے سندھ حکومت کو غیر ملکی بینکوں سے ملنے والے فنڈ مہیا نہ کیے تو پھر ہمارے لیے وزرارتیں برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔
عمران خان زمان پارک میں چھپا ہوا ہے۔ چوہے کی طرح ادھر ادھربھاگ رہا ہے ۔ ڈیجیٹل مردم شماری قبل نہیں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ عمران خان چوہے کی طرح زمان پارک میں چھپا ہوا ہے ۔
سیاسی چوہازمان پارک میں بستر کے نیچے چھپابیٹھا ہے ۔ میڈیا صرف سیاسی چوہے کو دکھا رہا ہے ۔چوہے کی ٹانگ میں درد ہے،ادھر ادھر بھاگ رہا ہے ۔