لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اُمت نیوز)لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطورچیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن وزارت قانون و انصاف نے جاری کیا ہے۔ جس پر جوائنٹ سیکرٹری عمر عزیز کے دستخط ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین تعیناتی 3 سال کے لیے ہو گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر راجہ ریاض سے مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئر مین نیب کی تقرری کی منظوری دی تھی۔