الیکشن کمیشن کو پتہ نہیں چلتا الیکشن کمیشن یرغمال بن رہاہے، فائل فوٹو
الیکشن کمیشن کو پتہ نہیں چلتا الیکشن کمیشن یرغمال بن رہاہے، فائل فوٹو

جماعت اسلامی کاالیکشن کمیشن آفس کے باہر دھرنے کا اعلان

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد 11 یوسیز کے نتائج نہ آنے پر جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن سندھ کے آفس کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی دہشت گردی کرسکتی ہے لیکن کراچی سے نہیں جیت سکتی، جماعت اسلامی ایم کیو ایم کی طرح بکے گی نہیں بلکہ اپنے ایک ایک ووٹ کا تحفظ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 11 یوسیز کے فیصلے تک دھرنے سے نہیں اٹھیں گے جماعت اسلامی کی قوت کو ہلکا نہ لیں ہم پورے ملک میں احتجاج کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ دھرنے کو مرکز بنا کر پورے شہر میں مہم چلائیں گے بلدیاتی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن کو اپنے پاس رکھنا چاہیے تھے، ڈیڑھ ماہ تک نتائج پریز ائیڈنگ افسران کے پاس ہونے سے آر اوز کو کھیلنے کا موقع مل گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کا کھیل کھیلا ہے پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر تھی پہلے نمبر پر آنے کی کوشش کی، حلقہ بندیوں پرتحفطات ہیں۔