عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر لگے کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی
پولیس اہلکار اورکارکنوں نے آگ بجھائی، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
آئی جی پنجاب نے عمران خان کے گھر کالعدم تنظیموں کے ارکان کی موجودگی کے شک پر رسائی دینے کی درخواست دائر کی،فائل فوٹو
لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر لگے کیمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔
آگ نے بجلی کی تاروں اورٹینٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،پولیس اہلکار اورکارکنوں نے آگ بجھانے میں مصروف رہے،آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو نے آگ پر قابو پا لیا۔