اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار،سیشن عدالت نے وارنٹ منسوخی درخواست خارج کر دی۔
تحریک انصاف نے عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی،عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھے،جس پرتحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وکلا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے،پی ٹی آئی کے وکلا نے درخواست کا مسودہ تیار کر لیا،لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے ،عدالت نے 28 فروری کو عدم حاضری پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔