رانا ثنا ءاللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے ۔فائل فوٹو
رانا ثنا ءاللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے ۔فائل فوٹو

رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنا پر ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی،عدالت نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی.

جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ ایسی بات نظر نہیں آ رہی کہ آرڈر ختم کریں، جسٹس شہباز رضوی نے کہاکہ مقدمے کی تفتیش انویسٹی گیشن افسر نے کرنا تھی ،قانون موجود ہے آپ تفتیش تبدیلی کی درخواست دے سکتے ہیں ، تفتیش کے بغیر تفتیشی رپورٹ بنائے گا تو وہ بے معنی ہو گی ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ کیا تفتیشی پر ممانعت تھی کہ وہ مقدمہ کی تفتیش نہ کرتا،وکیل رانا ثنا اللہ نے کہا یہ دفعات صرف مرکزی اور صوبائی حکومت لگا سکتی ہیں ،دو رکنی بنچ نے درخواست واپس لینے کی بنا پر ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کر دی ،عدالت نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔