مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا،فائل فوٹو
مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا،فائل فوٹو

شب برأت کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

کراچی :شب برأت 14شعبان المعظم بروز منگل بمطابق 7مارچ منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

ملک بھرکے تمام شہروں کی مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا، شب بیداری ہوگی اوررات بھر عبادات و نوافل ادا کیے جائیں گے۔

فرزندان اسلام شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ،ملک وقوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی،کشمیر وفلسطین کی آزادی اوراپنے مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلیے خصوصی دعائیں مانگیں گے اس بابرکت شب کی مناسبت سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے ۔

پی ٹی وی و نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔ شب برأت کے موقع پرلوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کیلیے قبرستانوں میں بھی جائیں گے۔