لاہور: نیب کی دو رکنی خصوصی ٹیم ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میںنوٹس وصول کرانے زمان پارک پہنچ گئی۔
نیب اسلام آباد کی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کروانے عمران خان کے گھر پہنچی ، نیب ٹیم نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو نوٹس وصول کروایا اور واپس روانہ ہو گئے۔
قبل ازیں نیب کی ٹیم کو عمران خان کے گھر تک رسائی نہ مل سکی تھی،سیکیورٹی اہلکار اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے پیش نظر ٹیم کو سیکورٹی اہلکاروں نے روک رکھا تھا ۔یاد رہے کہ نیب کی چار رکںی ٹیم 24 فروری کو بھی زمان پارک آئی تھی۔