آزادکشمیر:تمام تعلیمی اداروں میں طالبات،استانیوں کیلئے حجاب لازمی قرار

مظفرآباد(امت نیوز) آزاد کشمیر حکومت نے تمام تعلیمی اداروں میں طالبات اور استانیوں کے لیے حجاب پہننا لازمی قرار دے دیا ہے
آزاد کشمیر میں طالبات اوراستانیوں کو حجاب پہننےکےحکم کا سرکلر بھی جاری کر دیا گیا
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے حجاب پہننے کے حکم پر عملدرآمد کرائیں۔
سرکاری حکم نامے میں حجاب کی پابندی نہ کرانے پر تعلیمی ادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
سرکلر میں حجاب نہ کرنے والی طالبات یا ٹیچرز کے خلاف کسی سزا کا ذکر نہیں