اسلام آباد(امت نیوز) اسلام آباد پولیس کو دھمکیاں دینے کے الزام میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لاہور کے تھانہ ریس کورس میں عمران خان، شبلی فراز سمیت 150 کارکنوں کیخلاف ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم ملزم عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک پہنچی تو ڈنڈا بردار افراد نے گھیراؤ کر لیا اور پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ہجوم نے پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، عمران خان نے باہم مشورہ ہو کر ساری پلاننگ کی، ڈنڈا بردار افراد نے پولیس سے کہا ایک انچ بھی بڑھےتو مار دیں گے