وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2025کا باقاعدہ اعلان کرے گی، فائل فوٹو
وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2025کا باقاعدہ اعلان کرے گی، فائل فوٹو

سرکاری حج 11لاکھ 75ہزار روپے میں ہوگا،حکومت نے منظوری دیدی

اسلام آباد(امت نیوز) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023 کے تحت سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی۔

ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا،جس  میں وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے پیش کردہ حج پالیسی 2023 کی سمری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اجلاس میں بتایا گیا کہ نئی حج پالیسی کے مطابق سال 2023 کے لیے پاکستان کے لیے مختص حج کوٹہ ایک لاکھ79 ہزار 210 ہے جسے سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیموں کے درمیان یکساں تقسیم کیا جائے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیموں میں سے ہر ایک کو 50 فیصد کا کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے لیے مختص کیا جائے گا، سال 2023 کے لیے شمالی علاقے کے لیے عبوری حج پیکج 11 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ جنوبی علاقے کیلئے 11 لاکھ  65 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ای سی سی نے ساتویں مردم و خانہ شماری کیلئے 24ارب روپے کی بجائے 12 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور نیشنل پارٹی گریجوایشن پروگرام کے لیے 3 ارب24 کروڑ 40 لاکھ روپے ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی۔

ای سی سی نے مقامی سطح پر سولر پینلز اور دیگر آلات کی مینوفیکچرنگ پالیسی 2023 اور سال 2023 کیلئے درکار یوریا کا تخمینہ لگانے سے متعلق سمریاں مؤخر کردی ہیں۔