اسلام آباد(امت نیوز)عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے کیے گئے فیصلوں اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے
پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور آئی ایم ایف نے پاکستان کے کیے گئے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اسٹیٹ بینک نے جون تک پاکستان کو 10 ارب ڈالرز کی فنڈنگ سے بھی آگاہ کیا
ذرائع نے بتایا کہ پہلی بار تمام اہداف کے حصول پر آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے نہیں آیا، پاکستان کافی ڈومور کرچکا، کوئی ایسی شرط نہیں جس پرعملدرآمدنہ ہوا ہو۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جلد سے جلد کرنے پر اصرار کیا اور کہا کہ آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پیشگی اہداف بھی حاصل کرچکے۔
ذرائع کے مطابق چین کے قرض کے رول اوور نے زرمبادلہ ذخائر بہتر کردیے، مزید 800 ملین ڈالرز کی رقم مارچ میں آجائے گی، زرمبادلہ ذخائربہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری ہوگئی۔