اسلام آباد، ٹیوشن کیلئے جانے والا طالب علم 3 روز سے لاپتا

اسلام آباد (اُمت نیوز)اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود ایف ایٹ فور سے 15 سالہ طالبعلم کو لاپتہ ہوئے تین روز گزر گئے، تاحال شاہ میر حسین کا کچھ علم نہ ہو سکا۔
پولیس حکام کے مطابق ٹیوشن سے طالبعلم گولڑہ کی جانب پیدل نکلا جس کے بعد اس کا معلوم نہیں ہو پایا، تلاش جاری ہے۔
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود ایف ایٹ فور کا رہائشی 15 سالہ شاہ میر نامی طالبعلم گھر سے ٹیوشن کے لیے نکلا دن بھر گزرنے اور پھر 3 دن گزرنے کے بعد بھی واپس گھر نہیں پہنچا۔
پولیس کی جانب سے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے تلاش جاری ہے۔


اہلخانہ کا کہنا ہے کہ طالبعلم کے پاس موبائل نہیں ہے اب تک کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ بیٹے کی جدائی کے سبب شدید پریشانی اور غم کا شکار ہیں۔
وفاقی پولیس نے طالبعلم کی تلاش کی مدد کے لیے سوشل میڈیا پر اس کی تصوریر بھی جاری کر رکھی ہے۔