میچ دکھانے کا معاملہ ،نجی سیکورٹی اہلکار تفتیش کے بعد رہا

راولپنڈی ( رپورٹ : رائے ولید بھٹی )  راولپنڈی میں پی ایس ایل میچ کے دوران پی سی بی ملازمین کے کارڈ  کی آڑ میں سٹیڈیم میں اپنی سہیلیوں کو داخل کرانے کی کوشش کرنے والی خاتون نجی سیکورٹی گارڈ کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ سٹیڈیم کے باہر سے مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے،
تفصیلات کے مطابق  نجی سیکورٹی اہلکار مہوش عباسی  نے اپنی دو سہیلیوں کو پی سی بی کے  ملازمین کے کارڈز پر گرائونڈ میں داخل کروانے کی کوشش کی،
جس پر پولیس نےاسے حراست میں لے کر وویمن پولیس اسٹیشن راولپنڈی منتقل کر دیا اور تفتیش کرنے کے بعد مہوش کو رہا کر دیا گیا
جبکہ سٹیڈیم کے باہر مشکوک شخص جس کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی کو پولیس نے تحویل میں لے کر تلاشی لی تو اس سے پسٹل بر آمد ہوا جسے نیو ٹاؤن تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے،