ٹیوشن کیلئے جانے والا طالب علم 3 روز سے لاپتا

اسلام آباد (اُمت نیوز) اسلام آبادکے تھانہ مارگلہ کی حدود سے ٹیوشن کیلئے جانے والا طالب علم تین روز سے لاپتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق طالب علم تھانہ مارگلہ کی حدود ایف ایٹ فور کا رہائشی ہے۔ شاہ میر نام طالب علم کی عمر 15سال ہے۔
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود ایف ایٹ فور سے 15 سالہ طالبعلم کو لاپتہ ہوئے تین روز گزر گئے، تاحال شاہ میر حسین کا کچھ علم نہ ہو سکا۔
پولیس حکام کے مطابق ٹیوشن سے طالبعلم گولڑہ کی جانب پیدل نکلا جس کے بعد اس کا معلوم نہیں ہو پایا، تلاش جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے تلاش جاری ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ طالبعلم کے پاس موبائل نہیں ہے اب تک کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ بیٹے کی جدائی کے سبب شدید پریشانی اور غم کا شکار ہیں۔
وفاقی پولیس نے طالبعلم کی تلاش کی مدد کے لیے سوشل میڈیا پر اس کی تصوریر بھی جاری کر رکھی ہے۔