راولپنڈی(اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ پچ کنڈیشنز بولنگ کیلئے ساز گار نہیں تھی۔
ہمیں افسوس ہوا پنڈی اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد کم دیکھ کر ۔کرائوڈ سپورٹ کرے تو کھلاڑی انجوائے کرتے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر بطور ٹیم پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں اچھا نہیں کھیلی۔
'Qudrat ka Nizam hai' : Naseem Shah says that no one is hurt more than the players when their team doesn't perform.#HBLPSL2023 #PSL8 #KKvQG pic.twitter.com/ohUCNYgXzv
— DiscussingCricket (@DiscussingCric) March 6, 2023
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ رنز پاکستان سپر لیگ میں بنے ہیں، سازگار کنڈیشنز نہ ہونے کے باوجود اچھی بولنگ کے بعد نمبر ون بنا جاسکتا ہے۔
نسیم شاہ نے کہا کہ شاہین آفریدی کی انجری کے بعد ایشیا کپ میں نئی گیند کرنےکا موقع ملا، نئی گیند کرنے پر محنت کرتا ہوں، اب تک کامیابی ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بولنگ میں بھی پارٹنرشپ ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے، افسوس ہے کہ محمد حسنین انجری کا شکار ہیں۔