ایک سال میں پی آئی اے کے 75 پائلٹس نے ملازمت سے استعفیٰ دیا

کراچی (اُمت نیوز) پی آئی اے کے 75 پائلٹس نے ایک سال میں ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استعفیٰ دینے والوں میں بوئنگ 777 اور ایئربس اے 320 طیاروں کے پائلٹ اور فرسٹ آفیسر شامل ہیں
کراچی سے ذرائع کے مطابق 30 سے زیادہ پائلٹس کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔ پائلٹس کے استعفے کے اثرات فلائٹ شیڈول پر پڑ رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پائلٹس نے استعفے مبینہ طور پر کم تنخواہوں اور انتظامیہ کے غیر پیشہ ورانہ رویوں پر دیے۔
مستعفی 23 پائلٹس نے قطر ایئرلائنز، 3 نے امارات ایئر لائنز اور 3 نے نجی ایئرلائن سیال ایئر کو جوائن کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی شہریت رکھنے والے 7 پائلٹوں نے امریکی ایئر لائنز سے رجوع کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر سیفٹی کیپٹن حسنات اور چیف پائلٹ ٹیکنکل کیپٹن نبیل جاوید بھی مستعفی پائلٹس میں شامل ہیں