بجلی صارفین سے اضافی سر چارج لینے کا فیصلہ، نیپرا نے منظوری دیدی

اسلام آباد(اُمت نیوز)نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے۔ بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسےفی یونٹ اضافی سر چارج عائد کرنےکی منظوری دیدی ہے۔
سرچارج صارفین سےمارچ تا جون 2023 تک وصول کیا جائےگا، سر چارج کا اطلاق کے الیکڑک کے صارفین پر بھی ہو گا۔
اضافے کے بعد مجموعی سر چارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائےگا، اس وقت صارفین 43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کر رہے ہیں۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج ایک روپے 43 پیسے رہ جائے گا، اضافی سرچارج کی مد میں مارچ سےجون تک صارفین سے75 ارب روپے کی وصولی ہوگی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی سر چارج کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے، نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔