پی ٹی آئی نےکےپی کے کو اربوں روپے کے قرضوں میں پھنسا دیا، شاہد خٹک

خیبر پختونخواہ(اُمت نیوز) کے پی کے کے نگراں وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے کو اربوں روپے کےقرضوں میں پھنسا دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خٹک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو اربوں روپے کے قرضوں میں پھنسا دیاہے۔ الیکشن تو کیا یہاں گندم کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔

نگراں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہبی آر ٹی منصوبے میں 7 ارب روپے پرویز خٹک اور ان کے ساتھیوں نے ہڑپ کر لیے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانس پشاور کا سی ای او ملک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے، ایجنسیاں تحقیقات کریں، ہم تعاون کریں گے۔