امریکا(اُمت نیوز) امریکا نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے سٹوڈنٹ، سیاحتی اور کاروباری ویزوں کیلئے انٹرویوسے استثنیٰ میں توسیع کر دی ہے ۔
امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ اہل پاکستانی شہریوں کے لیے بی ون بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزا میں تجدید کے لیے انٹرویو سے استثنیٰ کی اہلیت میں توسیع کی ہے۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار درخواست دہندگان کو ویزوں کی باآسانی دستیابی کے لیے امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر تمام تر معلومات جاری کر دی گئیں ہیں
جبکہ کسی عارضے میں مبتلا شخص کے ایمرجنسی سفر کے لیے طریقہ کار بھی واضح کر دیا گیا ہے۔