عمران خان کو سی آئی اے نے سازش کے تحت ہٹایا:سابق برطانوی سفیر

لنندن (نیٹ  نیوز) سابق برطانوی  سفیر ،مصنف ، اورخارجہ امور کے ماہر کیر کریگ  مرے عمران خان کو امریکی سی-آئی-اے کی جانب سے ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی حکومت خلاف ہونے والی اندرونی اور بیرونی سازش کا تو ہمیشہ ذکر کرتے ہیں لیکن یہی بات اب بین الاقوامی سطح پر بھی مانی جا رہی ہے.

سابق برطانوی سفیر، مصنف اور خارجہ امور کے ماہر کیرکریگ مرے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سی آئی اے کی جانب پاکستان کے اندر اور وہاں سے چلنے والی امریکی ڈرون مہم کی مخالفت کی وجہ سے عمران خان کو پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے سے معزول کرنا ، شاید گزشتہ چند سالوں کی سب سے کم رپورٹ شدہ کہانی ہے۔

انکی اس ٹویٹ کے جواب میں برطانیہ سے ہی تعلق رکھنے والے بلاگر ایڈورڈ وینڈرپمپ کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کے عمران خان کے خلاف ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث ہونے پر بھی بات ہونی چاہیے.

برطانیہ سے ہی ٹریسا پیکہم نے اس ٹویٹ کے جواب میں عمران خان کی گرفتاری کی کوشش پر بات کرتے ہے کہا کہ، عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی خبریں بی بی سی نیوز پر ہیں لیکن اس کی واحد وجہ بدعنوانی کے الزامات کا مبہم ذکر تھا۔ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا بین الاقوامی پس منظر اور اس میں امریکی مداخلت اور سازش کے وسیع تناظر کا کوئی ذکر نہیں۔

کریگ جان مرے اسکاٹش مصنف، انسانی حقوق کی مہم چلانے والے، صحافی، اور برطانیہ کے خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر کے سابق سفارت کار ہیں۔ 2002 اور 2004 کے درمیان، وہ ازبکستان میں برطانوی سفیر رہے اس دوران انہوں نے کریموف انتظامیہ کی طرف سے ازبکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا۔ اس کے بعد وہ ایک سیاسی تجزیہ نگار کے طور پر انسانی حقوق اور عالمی سیاست میں شفافیت کے ساتھ ساتھ سکاٹ لینڈ کی آزادی کے لیے مہم چلاتے رہے ہیں۔