اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست سماعت کیلیے مقررکردی گئی جس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت تھوڑی دیر میں ہو گی۔۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلیے مقررکردی گئی، چیف جسٹس عامر فاروق 2 بجے کیس کی سماعت کریں گے ۔