عمران خان کی گرفتاری قانون عمل ،عدالت کا حکم پورا کرینگے، آئی جی پنجاب

لاہور(امت نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے ، عدالت حکم دیتی ہے تو اسے پورا کریں گے۔

 آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم کے پروٹوکول سے زیادہ سکیورٹی دی جا رہی ہے ، وہ جب ہائیکورٹ آئے ، وہاں بھی سکیورٹی کا بڑا انتظام کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عدالت کے نوٹس لے کر کسی کے پاس جاتی ہے اس لیے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جو ہوا اس کی قانونی کارروائی بنتی ہے اور ہو رہی ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کی جانب سے تھریٹس آتے رہتے ہیں ،  ہماری پالیسی ان تھریٹس کو ہٹ کرنے کی ہے۔