گوجرانوالہ: انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج رانا زاہد اقبال خان کی عدالت میں رانا ثنا اللہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے وارنٹ گرفتار جاری کیے ،عدالت نے حکم دیا کہ رانا ثنا ءاللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے ۔