راولپنڈی :خواجہ سرا امام مسجد کیس میں عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
خواجہ سرا امام مسجد کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیاگیا، پولیس کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، خاتون سو ل جج رابعہ سلیم نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے ملزم کو دوبارہ 21 مارچ کوپیش کرنے کا حکم دیدیا۔
یاد رہے کہ ملزم امام مسجد خواجہ سرا کو تھانہ روات پولیس نے گرفتار کیاتھا،ملزم نے تین سال تک مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دیے۔