فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کو توہین عدالت پر ہائیکورٹ میں طلب کرائیں گے،فواد

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وارنٹ کے اجرا کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی قرار دیدیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے  عمران خان اور  ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر لاہور ہائیکورٹ کیلے احکامات کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن کو توہین عدالت میں ہائیکورٹ میں طلب کرائیں گے

 

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ آئی جی پولیس 14 مارچ کو عمران خان اور فواد چوہدری کو پیش کریں۔