اسلام آباد(امت نیوز)اسلام آباد کی ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بھی توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔
سیشن کورٹ کو توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے اور انہیں 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ۔
عدالت عالیہ اسلام آباد کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ظفر اقبال نے عمران خان کو 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کےلیے 13 مارچ کو پیش ہوں۔