سوات(بیورورپورٹ)سوات میں قومی احتساب بیورو(نیب) کی انکوائری ٹیم کی آمد کی خبروں کے بعد سیاستدانوں سمیت افسرشاہی میں کھلبلی مچ گئی ۔ بڑے بڑے عہدوں پربراجمان رہنے والے زیر زمین چلے گئے۔ سیاستدانوں کے مابین اہم بیٹھکیں بھی لگناشروع ہوگئیں
ذرائع کے مطابق نیب کی انکوائری ٹیم سوات پہنچ چکی ہے اور کسی بڑی گرفتاری کا امکان ہے ۔نیب ٹیم 10 مارچ تک سوات میں رہے گی
اس خبر کے پھیلتے ہی سوات میں کھلبلی مچ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر مختلف چہ میگوئیاں چل رہی ہیں۔ بڑی گرفتاریوں سمیت بڑی انکوائریوں کی خبروں سے بڑے بڑے عہدوں پربراجمان رہنے والے زیر زمین چلے گئے ہیں اور سیاستدانوں کے مابین اہم بیٹھکیں بھی لگناشروع ہوگئی ہیں۔
گزشتہ روز نیب کی جانب سے سوات پولیس سے سیکیورٹی مانگے جانے اور علاقے میں دس مارچ تک موجودگی کی خبریں سامنے آنے پر سوات میں سوشل میڈیا پر نیب کو خوش آمدید اور احتساب کرنے کی خبریں زینت بن گئی ہیں ۔ عوام کی جانب سے نیب کو خوش آمدید کہا جارہا ہے۔ نیب کی ٹیم کی سوات آمد کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی افواہیں گردش کررہی ہیں اور سیاسی رہنماؤں سمیت بڑی گرفتاریوں کی خبریں بھی چل رہی ہیں۔