راولپنڈی میں سستاسرکاری آٹا بیچنے والے لٹ گئے

راولپنڈی ( اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں سستا سرکاری آٹا بیچنے والے بھی ڈکیتوں سے نہ بچ سکے، مسلح موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے نقد اور موبائل فون چھین کر فرارہو گئے

تھانہ سول لائن پولیس کو  کامرن محمو د نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں نے  ڈرائیور امین اور مزدور زاہد کے ساتھ سرکاری آٹا سیل پوائنٹ جھنڈا چیچی میں سستا سرکاری آٹا فروخت کیا ۔ ہم  جب سیل ختم کر کے واپس جانے کیلئے گاڑی میں بیٹھے تو دو موٹرسائیکل سوار آئے جن میں سے ایک لڑکے نے پستول  لوڈ کر کے مجھے مکامار ا اور گن پوائنٹ پر3 لاکھ 32 ہزارروپے نقد اور قیمتی موبائل فون  چھین کر فرار ہو گئے،

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،