کراچی میں فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، 3افراد زخمی
سائٹ ایریافیکٹری میں حادثاتی طور پر چلنے والی گولی گارڈ کی جان لے گئی، ضیا موڑ پر کارپر فائرنگ 3افراد زخمی ہوئے
March 7, 2023 · شہر گزشت
فائل فوٹو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیکورٹی گارڈ جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے
ریسکیو ذرائع کے مطابق سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب فیکٹری میں حادثاتی طور پر گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا
سائٹ ایریا میں ضیا موڑ پر کار پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ آرہے تھے ۔ تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے